Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی گرفتاری بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

عمران خان کی گرفتاری بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کسیز میں الجھایا جارہا ہے، شاہ محمود

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تجربہ کار ٹیم 6 ماہ میں سب ٹھیک کرنے کا دعویٰ کررہی تھی لیکن اب حکومت پورےنظام کو داؤ پر لگارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے لیکن عمران خان کی گرفتاری بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں خاص کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اندازہ لگا سکتے ہیں حکومت عمران خان سے کتنی خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف قانون اور آئین کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement

دوسری جانب اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان نہ ہوا تو جیل بھر وتحریک شروع کریں گے، پی ٹی آئی مہنگائی کیخلاف مارچ کریگی اور ہر شہر میں مہنگائی کیخلاف مارچ کیا جائےگا۔

امپورٹڈ ٹولہ سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا

بعدازاں فیاض چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت نے پی پی اور ن لیگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈٹولہ سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا لیکن پی ٹی آئی والے گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

حکومت کا ایجنڈا ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے

فیصل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی زندگی کوخطرات ہیں، ان کوکچھ ہواتوذمہ دارکون ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے، غیرذمہ دار حکومت عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔

حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے 

علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نےبینکنگ کورٹ کو22فروری تک روک دیا ہے لیکن ان کی حفاظتی ضمانت کےلیےلاہور ہائیکورٹ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے عمران خان کے زخم ٹھیک نہیں ہوئے تاہم حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتا ہے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار اور نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن گرفتاری اور نااہلی دونوں معاملات کو دیکھ لیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتا ہے، انھوں نے ایک مرتبہ عمران خان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اللہ نے بچالیا ہے۔

خیال رہے کہ انساد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے  کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے امکانات ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر