Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف

Now Reading:

پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف
پاکستان آرمی

پاکستان آرمی کا ترکیہ میں ریسکو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لئے، پاک فوج کے جوان 120گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔

حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا مشن جاری ہے۔ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیموں نے 10مقامات پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا۔

پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138گھنٹے گزرنے کے بعد 14سالہ لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن می  ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔

Advertisement

ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14سالہ لڑکے کو بچانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا۔

Advertisement

مجموعی طور پر پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیموں نے پچھلے 120گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زاٸد افراد کو زندہ بچایا جبکہ80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس کے علاوہ ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

واضح رہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر