
عمران خان کی آج رات ممکنہ گرفتاری کا خدشہ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رات کے پچھلے پہر گرفتاری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شدید مذمت کی ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رسوائے زمانہ الیکشن نے ایک متعصّب اور منتقم نگران حکومت مقرر کی، ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پر کبھی مسلط نہ ہوئی۔
Strongly condemn arrest of Sh Rasheed.Never in our history have we had such a biased, vindictive Caretaker govt appt by totally discredited ECP. Question is can Pak afford a street movement which we are being pushed towards at a time when we have been bankrupted by Imported Govt?
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
عمران خان نے کہا کہ ہمیں ایک بڑی عوامی تحریک کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ہمیں ایسے وقت میں ایک بڑی عوامی تحریک کی جانب دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ آیا ان حالات میں پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے۔
اسد عمر
شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ شیخ رشید گرفتار، عمران ریاض گرفتار، سیاست دان قید، صحافی قید اور دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں۔
شیخ رشید گرفتار. عمران ریاض گرفتار. سیاست دان قید. صحافی قید. دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 2, 2023
مراد سعید
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
سانحہ پشاور نے پوری قوم کو رلا دیا، رجیم چینج آپریشن کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں شہدا کی قربانیوں سے حاصل کردہ امن تباہ ہو رہا ہے،ہمارے پیاروں کے جنازے اٹھ رہے ہیں لیکن انکی ترجیحات ملاحظہ ہو۔شاندانہ گلزار پر بغاوت کا مقدمہ اور شیخ رشید گرفتار۔ یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرما آمین
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) February 1, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کے جنازے اٹھ رہے ہیں لیکن انکی ترجیحات ملاحظہ ہوں، شاندانہ گلزار پر بغاوت کامقدمہ اورشیخ رشید گرفتار اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
حلیم عادل شیخ
شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بدترین فسطائیت، خوف میں مبتلا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، نگران حکومت الیکشن پر توجہ دینے کی بجائے بخشش دینے والوں کی غلامی میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب ملک میں لاقانونيت عروج پر ہے، قانون اور عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
مسرت چیمہ
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ رات کے پچھلے پہر ریاست ڈکیتوں کی طرح چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر داخل ہوتی ہے۔
رات کے پچھلے پہر ریاست ڈکیتوں کی طرح چوہدری پرویز الٰہی کے گھر داخل ہوتی ہے، دہشت گردوں کی طرح شیخ رشید کو اغواء کرتی ہے اور صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر لے جاتی ہے. کیا موجودہ معاشی حالات میں ملک ایسے ایڈونچرز کا متحمل ہو سکتا ہے؟
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 2, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی طرح شیخ رشید کو اغواء کرتی ہے اور صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر لے جاتی ہے۔ کیا موجودہ معاشی حالات میں ملک ایسے ایڈونچرز کا متحمل ہو سکتا ہے؟
عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں ، شریف زرداری گینگ اپنی نالائقی اور نا اہلی سے توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے درج کر رہا ہے۔
Advertisementشیخ رشید کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں
شریف زرداری گینگ اپنی نالائقی اور نا اہلی سے توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے درج کر رہا ہے
ریاستی مشینری کو مسائل حل کرنے کی بجائے مخالفین کو ہراساں کرنے پر مامور کیا ہوا ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) February 1, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاستی مشینری کو مسائل حل کرنے کی بجائے مخالفین کو ہراساں کرنے پر مامور کیا ہوا ہے۔
حسان خاور
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ جس دن فواد چوہدری کی ضمانت پر رہائی ہوئی اسی دن شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا۔
جس دن فواد چوہدری کی ضمانت پر رہائی ہوئی اسی دن شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا۔ فاشزم آسمان کو چھو رہی ہے۔ ہر جھٹکے کے ساتھ حکومت صرف پی ٹی آئی کی مقبولیت اور عوام کے امپورٹڈ حکومت سے نجات کے عزم میں اضافہ کر رہی ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 1, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ فاشزم آسمان کو چھو رہی ہے، ہر جھٹکے کے ساتھ حکومت صرف پی ٹی آئی کی مقبولیت اور عوام کے امپورٹڈ حکومت سے نجات کے عزم میں اضافہ کر رہی ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News