Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا امکان

Now Reading:

عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا امکان
عمران خان

عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی جنرل  (ر)  باجوہ کے خلاف تحقیقات کی درخواست دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی درخواست میں جنرل  (ر)  باجوہ کی جانب سے انھیں پاکستان کے لیے خطرناک قرار دیتے کے الزام  کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جنرل (ر) باجوہ  کی جانب سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو نیب سے کلیر کروانے کے الزام کی تحقیقات کی بھی درخواست کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دینے کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب عمران خان کی جانب سے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بطور آرمی چیف کی پے در پے حلف کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا  ہے۔

اس مقصد کے تحت چیئرمین تحریک انصاف کا صدرِ مملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو خط  سمیت جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر