
پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دفعہ 144 کی کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Section 144 for 30 days in Peshawar. Ban on distribution of objectionable pamphlets/posters or wall chalking spcly on mosques & Imam Brghs.
— KPK Updates (@KPKUpdates) December 17, 2013
بیان میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 اگلے پانچ دنوں تک نافذ رہے گی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پانچ سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، پشاور سے آغاز
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق دہشت گردی کے خطرات اور جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی اور مال روڈ پر خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پشاور سے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے والے قائدین کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔
جیل بھرو تحریک میں سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔
اس حوالے سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں، آج پشاور میں گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان کے ساتھ شاہ فرمان، عاطف خان، شہرام خان جیسے قائدین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ فضل الہیٰ، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی گرفتاریاں پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News