سائفر معاملہ؛ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج
آئندہ سیاسی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے پارٹی کی اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس اج زمان پارک میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ جیل بھرو تحریک کے متعلق سیاسی مقدمات اور الیکشن کی تاریخ کے معاملات پر مشاورت ہوگی ۔
اسکے علاوہ عمران خان سے اج مختلف بارز کے وکلا بھی ملاقات کریں گے جس دوران قانونی معاملات پر مشاورت ہوگی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اعلان کردہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل لاہور سے ہوگا۔
اس تحریک کے آغاز پر دو بجے چیرنگ کراس لاہور میں پی ٹی آئی رہنما گرفتار یاں پیش کریں گے ۔
پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس سمیت پارٹی رہنما محمد خان مدنی ،فواد رسول بھلر بھی 200 کارکنان سمیت گرفتاری دیں گے ۔
پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر وہاں موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
