یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جعفر لغاری میرا پرانا دوست تھا، وہ ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہا، مجھے چھوڑنے کے لیے جعفر لغاری پر دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ آخری وقت تک میرے ساتھ کھڑا رہا۔
عمران خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کے جعفر لغاری سے اس کے حلقے کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں، سردار محسن لغاری کو ووٹ ڈالیں وہ میری نمائندگی کر رہے ہیں، یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دباؤ ڈال کر دھاندلی کروا کرمحسن لغاری کو ہروایا جائے، قوم بھرپور طریقے سے اس الیکشن میں شرکت کرے، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر وہ ظلم کیا جو کسی نے نہیں کیا، ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
