Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف سماجی و سیاسی شخصیات کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Now Reading:

معروف سماجی و سیاسی شخصیات کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
پی ٹی آئی

معروف سماجی و سیاسی شخصیات کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

معروف سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری سعید سدھو اور شفقت امین نے ساتھیوں سمیت پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری سعید سدھو اور شفقت امین کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعید سدھو، شفقت امین اور وفد نے چیئرمین عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد نے حقیقی آزادی کی تحریک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

Advertisement

اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن و رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری بھی موجود تھے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملاقات میں سعید مشتاق، محمد یونس، محمد خالد، شاہد طالب، سلطان گولڈن اور منشاء سندھو نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں، ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے اپنی وزارت اعلی میں ڈلیور کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی، ہم ہر وہ کام کریں گے جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو، ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر