Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلور ملز مالکان کا کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

فلور ملز مالکان کا کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان
فلور ملز

فلور ملز مالکان کا کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب کے نامناسب رویے کے خلاف فلور ملز مالکان نے 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین افتخار مٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے فلور ملز کے خلاف کاروائیاں بلا جواز ہیں، ان کے رویے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی شارٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

افتخارمٹو نے مزید کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو 13 فروری بروز پیر سے صوبہ بھر میں فلور ملز گندم کا کوٹہ نہیں اٹھائیں گی اور 14 فروری سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا

Advertisement

سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد ملوں کا گندم کوٹہ معطل کر دیا اور 10 ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

اس موقع پر پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ محکمہ خوراک گندم فروخت کرنے والی فلورملز کے خلاف ثبوت لائیں، ان کے خلاف محکمہ کے ساتھ کھڑے ہونگے، آٹے کی فروخت کیلئے ٹرکنگ اسٹیشن ختم کیے جائیں اور دکانوں پر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب ڈی جی خوراک شوذب سعید نے کہا کہ جو ایس او پی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، انکے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، سرکاری گندم اس کو ہی ملے گی جو ایس او پی کے مطابق کام کرے گا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب نے مزید کہا کہ جلد معاملات طے ہو جائیں گے، یہ ہرتال کی کال بلاجواز ہے، بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

پنجاب میں فلور ملز مالکان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل محکمہ خوراک نے پنجاب میں فلور ملز مالکان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور فوڈ کنٹرولر راولپنڈی کو سات فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔

Advertisement

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے خواجہ عنران، طارق سیتھی، صمد قریشی، قیوم سیٹھی اور ریاض اللہ خان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ہی 13 فروری سے ہرتال کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر