Advertisement
Advertisement
Advertisement

ق لیگ کے رہنماؤں کا جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان

Now Reading:

ق لیگ کے رہنماؤں کا جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان
جیل بھرو تحریک

ق لیگ کے رہنماؤں کا جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان

پاکستان تحریک اصاف میں شمولیت کے بعد ق لیگ کے رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے رہنما زبیر احمد آغا، عبدالواسع خان آج کارکنوں کے ہمراہ شارع قائداعظم پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں، ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے اپنی وزارت اعلی میں ڈلیور کرکے دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی، ہم ہر وہ کام کریں گے جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو، ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردئیے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات 

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ سیاسی صف بندی  سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر غور و خوص کیا گیا۔

ملاقات میں اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ، بائو رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement

جیل بھرو تحریک

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک  کا پہلا مرحلہ آج لاہور سے شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز اور ولید اقبال سمیت 200 پارٹی کارکن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر جیل جانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

زمان پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

خواتین کارکنان بھی عدالتی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن پرامید ہیں کہ جب ’عوام کا سمندر‘ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو جیلیں بھر جائیں گی اور مزید لوگوں کو لے جانے کی جگہ نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر