Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں باب پاکستان پر کام کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں باب پاکستان پر کام کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں باب پاکستان پر کام کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں باب پاکستان پر کام کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں باب پاکستان کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے لیکن اس منصوبے پر سرکاری کزانے کا استعمال نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں یہاں پارکس، روڈ اور دیگر منصوبے بنے تھے اور اس منصوبے سے بھی والٹن روڈ کے رہائیشوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے منصوبے ملک بھر میں بننے چاہیئے جو اپنے اخراجات بھی خود  اٹھائے اور اور ان کے انفرا اسٹکچر کے لئے سرکار کے خزانوں میں پیسے بھی دیں تاکہ لوگوں کی زندگی آسان ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کل تک ریلوے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، خواجہ سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم باب پاکستان کی تاریخی جگہ پر کھڑے ہیں ، یہ وہی مقام ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین قیام پاکستان کے موقع پر ہجرت کر کے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقام پر قیام پاکستان کے موقع پر قیامت کا منظر تھا کہ جب قائداعظم یہاں تشریف لائے اور مہاجرین کا حوصلہ بڑھایا تھا، اسی جگہ پر لاہور کے لوگوں نے ماجرین کی خدمت کی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ایک تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدر وائی شہید نے دیکھا تھا، انہوں نے یہاں باب پاکستان کا منصوبہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہیں کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں 97 میں یہاں کا ایم پی اے بنا تھا اور 98 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبے کو شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 99 میں ہماری حکومت ختم ہوگئی جس کے بعد یہان کام التواء کا شکار ہوگیا اور ہمارے بعد آنے والوں نے اس کا حشر کردیا تھا جس کا کوئی مقصد نہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 10 برس بعد جب ہماری واپسی ہوئی تو 2008 میں تو اس کے بعد شہباز شریف نے اس جگہ کو عوام کے لئے بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لئے بہت جدوجہدکی گئی اور بہت سی رکاوٹیں بھی حائل تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک بڑا مسئلہ ایک نالے کا تھا جو کہ لاہور ایئرپورٹ کا پانی ڈرین کرتا تھا لیکن وقت کے ساتھ آباد بڑھنے کی وجہ سے یہ نالہ اعلاقہ مکینوں کے لئے ایک خطرہ بن چکا ہے ، ہلکی سی بوندا باندی سے ھی پانی والٹن روڈ پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے یہ روڈ تباہ حالی کا شکار ہوگئی ہے جبکہ سرکاری خزانے میں بھی اس کو ٹھیک کرانے کی کگنجائش باقی نہیں رہی تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے سی بی اے اتھارٹی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے  24 ارب مالیت کا یہ منصوبہ سرکاری خوچ کے بغیر  شروع کیاجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا رادہ تھا  کہ 25 سال کی منصوبہ بندی کی جائے لیکن ہماری درخواست پر 50 سالہ منصوبہ بنایا جارہا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
افغان عبوری حکومت اپنی سر زمین پر دہشتگرد پناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار
کے ڈی اے میں بائیس کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر