
ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مجھ پر 1 روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک تباہ ہورہا ہے لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو لیڈران پر مقدمات قائم کیے جارہے ہیں جبکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا ہے، حل صرف صاف شفاف الیکشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1 روپے کی بھی مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب نے اسد عمر اور ہم سے مشاورت کے بعد آفتاب صدیقی صاحب کو کراچی کا صدر نامزد کیا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ بلال غفار نے ایک سال رجیم چینج کے بعد بہترین طریقے سے تنظیم کو چلایا، بلال غفار عمران خان کی معاشی ٹیم کا حصہ ہونگے، بلال غفار معیشت پر زبردست دسترس رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اسحاق ڈار معیشت کے گرونانک بن کر آئے اور اب ہاتھ کھڑے کردئیے، علی زیدی
انہوں نے کہا کہ کویڈ کے باوجود عمران خان نے بہترین طریقے سے ملک کومینج کیا جبکہ امپورٹڈ حکومت نے انہوں نے بغیر کسی کویڈ کے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو ضمانت مل جاتی ہے جبکہ عمران خان کوگولیاں لگی ہوئی ہیں انہیں عدالت میں بلایا جارہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب نے آج صدر پاکستان کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم ری برانڈڈ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ جاوید چوہدری اور آفتاب اقبال نے انکشافات کیے ہیں، عمران خان کی ٹیپریکارڈ کی گئیں، ٹیپ ریکارڈ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سامنے لے آؤ لیکن ملک سنبھال لو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News