Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار معیشت کے گرونانک بن کر آئے اور اب ہاتھ کھڑے کردئیے، علی زیدی

Now Reading:

اسحاق ڈار معیشت کے گرونانک بن کر آئے اور اب ہاتھ کھڑے کردئیے، علی زیدی
علی زیدی

زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دیں گے، علی زیدی

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار معیشت کے گرونانک بن کر آئے تھے  اور اب انہوں نے کہا ہے معیشت کا تحفظ اللہ تعالیٰ کرے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلے گی اور حکومت چلانی کیسے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکنامک صورتحال کے متعلق ان کو کچھ نہیں معلوم ہے، ان کی کوئی اسٹڈی نہیں ہے اور نہ ان کے پاس کوئی پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں، علی زیدی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پر  روزانہ کی بنیاد پر احمقانہ فیصلے کر رہے ہیں۔

Advertisement

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وزارت میں بڑے گونانک بن کر آئے تھے لیکن جب سے وہ آئیں ہیں معیشت کی تباہی ہوئی ہے اور اب کہتے ہیں کہاللہ پاکستان کی معیشت کی حفاظت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ  اپنی ہی حکومت میں بھاگے تھے اور اپنی ہی حکومت میں واپس آئیں ہیں جس کے لئے ان کا بنیادی مقصد اپنے اثاثے کلیئر کروانا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پورے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، معیشت پوری طرح بیٹھ گئی ہے، ایکسپوٹرز بھی سارے پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اس ملک کو ادھر لے جاکر کھڑا کردیا ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے ۔

پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری:

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان میں جو اور بڑے ڈاکو ہیں ان کو وزارتیں دے دیں گئیں ہیں اور فرخ حبیب کو ڈاکو کہا جارہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ آج سے 2 سال قبل کیماڑی میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے کئی لوگوں جاں بحق ہوگئے تھے، اس وقت سندھ حکومت اور ان کے ایم این ایز نے بہر شور مچایا کہ کے پی ٹی پر سویا بین کا جہاز لگایا ہوا اور اس سے اٹھنے والا دھواں لوگوں کے لئے جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی میں خود تحقیقات کی اور جہاز کا جائزہ بھی لیا جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ جہاں کچرا سے لینڈ فل کیا ہو یا کمیکل کاکام ہورہا ہو وہاں پر ایک گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ زیادہ مقدار میں پیدا ہوجائے تو ہوا میں شامل ہو کر  عوام کو جانی نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی ہم نے یہ کہا تھا کہ اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کو ایکشن لینا چاہیئے اور آج یہ پھر ہوا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنائیں گے، وزیر خزانہ
9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس
آرمی چیف سےامریکی کمانڈرکی ملاقات، خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی تعریف
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر