
اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت جاری، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لئے مشاورت جاری ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے جس میں شرکت کرنے کے لئے مختلف اور سینئر ناموں پر غور کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ فود چوہدری نے بھی ان دو ناموں کے لئے حامی بھری ہے۔
اس سے متلعق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، سیکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں جبکہ اعظم سواتی سینیئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے لیکن ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے، موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے اور یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان نے اس حوالے سے سے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے تاہم اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو اے پی سی میں مدعو کیا گیا ہے، اے پی سی 7 فروری کو بلائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News