Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، عمران خان

Now Reading:

تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، عمران خان
عمران خان

تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی سندھ کے وفد کی چیئرمین عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سے چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آفتاب صدیقی کو کراچی کا نیا صدر مقرر کردیا گیا جبکہ بلال غفار مرکزی نائب صدر اور چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

عمران خان کی جانب سے خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔

Advertisement

ملاقات میں عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کراچی کے ضمنی الیکشن کی مہم تیز کرنے ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کے علاوہ پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں ، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام نے رجیم چینج پر بننے والی سرکار کو مسترد کردیا ہے، کراچی کے عوام اکیلے نہیں تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں بھی ساری جماعتوں نے پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا پھر بھی شکست مقدر بنی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے باشعور عوام اپنے بہتر مستقبل کیلئے تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے، عمران خان

Advertisement

ملاقات میں مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر، سندھ کے صدر علی زیدی، جنرل سیکرٹری مبین جتوئی، وفد میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، شہزاد قریشی، سدرہ عمران، اکرم چیمہ، آفتاب صدیقی، اسلم خان، فہیم خان ، افتاب جھانگیر اور عالمگیر خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر