Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے، ان کی خواہشات نہیں آئین کےمطابق کام ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے  ایبٹ آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس ہم نہیں عمران خان گئے تھے اور ان  کے غلط فیصلوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر معاشی مسائل پیدا کیے گئے تھے جس کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہےعوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے۔

عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا

Advertisement

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینےکے بعداب کیا لینے آرہے ہیں؟ انہوں نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا لیکن کی خواہشات نہیں آئین کے مطابق کام ہوگا۔

صحافیوں کو تنخواہ نہیں دینے والے اداروں کے اشتہار بند کردینگے

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی کام کررہے ہیں تاہم صحافیوں کو تنخواہ نہیں دینے والے اداروں کے اشتہار بند کردینگے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

کیپٹن (ر) صفدر کے انٹرویو کے بارے میں علم نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو کیپٹن (ر) صفدر کے انٹرویو کے بارے  میں علم نہیں  ہے تاہم انٹرویو دیکھ کر ردعمل دیا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخوا کا اجلاس  آج منعقد ہو جس کی صدارت سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی کا معاملہ، مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی

اجلاس میں بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں، گالم گلوچ کا حصہ نہ بنیں، دلیل ،تہذیب اور سچائی سے جواب دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے، مہذب اور ذہین نوجوانوں کو سوشل میڈیا ٹیم میں آگے لائیں اور نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر