Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک عوام کیلئے امداد بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، خرم دستگیر

Now Reading:

ترک عوام کیلئے امداد بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، خرم دستگیر
خرم دستگیر

ترک عوام کیلئے امداد بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ترک عوام کیلئے امداد بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی ترسیل سے متعلق خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹرکوں کا قافلہ بھی ترکیہ اور شام بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مزید میڈیکل ٹیمیں بھجوائیں گے، بحری جہاز کے ذریعے بھی امداد بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، مصیبت میں پھنسے ترک عوام کی مدد کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہر ضلع میں امدادی کیمپ لگانےکی ہدایت کی، عوام سے اپیل ہے مشکل وقت میں ترکیہ کی مدد کریں۔

این ڈی ایم اے ترکیہ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، مشکل وقت میں ترکیہ اور شام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ کوشش ہے ترکیہ کے عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کرسکیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 6 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام زلزلے سے لرز اٹھا تھا جب کہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 فیصد تھی، زلزلے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 21 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ترکیہ اور شام 6 فروری کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری
کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف آپریشن
عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان
تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے، ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر