Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کیخلاف ہڑتال، کئی شہروں میں کاروبار بند

Now Reading:

مہنگائی کیخلاف ہڑتال، کئی شہروں میں کاروبار بند
شٹر ڈاؤن ہڑتال

بجلی کے بلوں میں اضافہ؛ انجمن تاجران کا ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال پر مختلف شہروں میں کہیں مکمل تو کہیں جزوی طور پر کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اورنگی ایک بلاک اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔

مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بند کردیا جس کی وجہ سے  سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

ٹی ایل پی کارکنان کی جانب سے شٹر ڈاؤن کے ساتھ پہیہ جام بھی کردیا گیا اور  ہڑتال کا دائرہ تعلیمی اداروں کی بندش تک پھیلادیا گیا ہے۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی میں ٹی ایل پی کارکنان نے زبردستی نجی اسکولز بند کردیے۔

پبلک ٹرانسپورٹ سے نجی دفاتر جانے والے افراد ہڑتال کی وجہ سے پریشان ہوگئے ہیں، سڑکوں پر  پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سے دفاتر جانے والوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

زبردستی اسکولز بند کرانے، گاڑیوں کو روکنے اور دکانیں بند کرانے والوں کے خلاف رینجرز حرکت میں آگئی ہے مختلف علاقوں میں رینجرز کا گشت جاری ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں تحریک لبیک کی کال پر جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، کندھ کوٹ، ٹنڈوالہ یار، کشمور، سجاول، شکارپور،  ٹھٹھہ، حیدرآباد اور گھوٹکی میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

اس موقع پر ٹی ایل پی کارکنان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مھنگائی کا بم گرا دیا ہے، آٹا، گھی، چینی، دالیں، مرغی سمیت تمام کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

ٹی ایل پی کارکنان کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے، فاقی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے آئے روز ریٹ بڑھا رہی ہے۔

کارکنان نے مزید کہا کہ عوام پر جو مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے وہ کسی صورت میں قبول نہیں ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیر 27 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب تاجر تنظیموں نے تحریک لبیک پاکستان کی 27 فروری کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر