
پی ڈی ایم حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اسد عمر
سابق فاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے لیکن راہ فرار اختیار کرنے کے بجائے انتخابات کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں، مقدمات درج کر کے گرفتاریاں ہورہی ہیں، پی ڈی ایم کو سیاسی موت نظر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اسد عمر
دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت میں وہ تعینات ہیں جنہیں محلےوالےنہیں جانتے ، یہ آئین کےجلادہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن منشی کہنےپربرامانتاہے،الیکشن کمیشن وکیل بھی عدالتوں سےبھاگ رہےہیں جبکہپنجاب کے12کروڑعوام کےحقوق سلب ہوچکےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، 90 روز میں انتخاب نہ کرائے گئے تو آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں صوباٸی اسمبلی کے فوری الیکشن کرانے کی درخواست پر جسٹس جواد حسن نے سماعت کی ۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے حکومت کی لارجربنچ بنانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور گورنر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ آئین کےآرٹیکل 105 سے متعلق گورنر کاجواب آنا ضروری ہے جس پر جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہگورنر نےالیکشن کمیشن کو خط لکھ کرفریقین سے مشاورت کی ہدایت کی
اس موقع پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو کل جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ عدالت اس کیس کی مزید سماعت 13فروری کو کرے گی اور 13فروری تک سن کر رات گئے تک فیصلہ سنادی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News