Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

دنیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ

دنیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے۔

 بلاول بھٹو زداری نے اسلام آباد میں 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، پوری دنیا نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین نے سیلاب کے دوران بھرپور مدد کی، دنیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر ہر فورم میں آواز اٹھائی، پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے مؤقف پر ہمارے ساتھ ہے۔

Advertisement

بلاول  بھٹو زداری نے مزید کہا کہ ملکی مفاد میں خارجہ پالیسی بناتے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوا، پاکستان کو خطےمیں مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ کا یو این سیکریٹری جنرل کا شکریہ

Advertisement

چند روز قبل وزیر خارجہ بلاول  بھٹو نے کہا تھا کہ میں یو این سیکریٹری جنرل کا بہت شکرگزار ہوں جنھوں نے اپنا وقت نکالا اور پاکستان آئے، سیکریٹری جنرل نے تباہ کاریوں کے مناظر کا خود معائنہ کیا اور عالمی سپورٹ کیلئے اپیل کی، ان کی اپیل کے بعد پوری دنیا اور ادارے مدد کیلئے آگے آئے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے اس ماحول میں پاکستان نے جو دنیا سے مانگا اس سے زیادہ ہم سے وعدے کیے گئے، ہمارے مطالبہ تھا کہ دوبارہ تعمیرات کی جائیں، اس سلسلے میں سب سے آگے ورلڈ بینک سے تعاون کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ورلڈ بینک کا شکر گزار ہوں صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا جن لوگوں کے گھر برباد ہوئے ہیں انکی تعمیر کرنی ہے، ورلڈ بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے 2 ارب ڈالرز منظور کروائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب دیگر ادارے بھی پیپلز پاؤسنگ کے لئے آگے آرہے ہیں، ہمیں 1.5 ارب ڈالرز گھروں کی تعمیر کے لئے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سی ایم کو یقین دھانی کرائی ہے کہ وفاق کی جانب سے جو حصہ بنتا ہے اسے فراہم کرینگے اورسیلاب سے متاثرہ افراد کو مالکانہ حقوق بھی دینگے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہمیں ملکر خطے کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے علاقائی امن کیلیے افغان حکام کو اہم مشورہ دے دیا
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر