Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان

Now Reading:

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان
بابر اعوان

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے عمران خان کی زندگی اور سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے اہم پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ  ابھی لانگ مارچ شروع نہیں ہوا تھا ہمیں پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات  موصول ہوئیں تھیں جس کے حوالے سے عمران خان نے خود دو مرتبہ یہ بات دہرائی تھی

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ مذہبی جنونی حملہ ہوسکتا ہے جس  کے بعد وزیر آباد میں بالکل ایسا ہی ہوا، عمران خان کا پرچہ نہیں ہوا تھا کہ ملزم کا بیان آگیا۔

انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے متعلق حکومت نے پہلے بیان دیا حملہ نہیں ہوا پھر کہا مذہبی جنونی نے حملہ کیا اور جی آئی ٹی نے بتایا تین جگہ سے فائر ہوئے اور اب تازہ اطلاعات اور شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہی اگلا وزیراعظم ہے، بابر اعوان

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد ہیں کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش ہے ۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اسلام آباد میں متعدد پرچے درج ہوچکے ہیں اور کوشش ہے اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو گھیر کر لایا جائے پھر سنائپر سے حملہ کیا جائے  تاہم ایک غیر ملکی ایجنسی نے یہ بتایا ہے اسلام آباد کچہری میں ایسا واقع ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشنل کیمپلکس میں عمران خان کی آمد ہر سیکیورٹی کے کیمرے بند کردیے گئے  تھے اور عمران خان کی پیشی پر اے ٹی سی کورٹ کی سیکورٹی مکمل طور پر غائب تھی اور جوڈیشل سیکیورٹی کی اپنی سیکورٹی کا ایک بھی اہلکار عمران خان کی پیشی پر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عمران خان کے جانثار ان کی سیکیورٹی سے ہٹ جائیں  جس کی وجہ سے احمد نیازی عمران خان کی سیکورٹی کا انچارج ہے اس پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے معاملے پر سلمان تاثیر اور لیاقت باغ حملہ والا فارمولا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر بابر اعوان نے عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اندر موجود ای کورٹ میں اسپیڈلی مقدمات نمٹائے گئے  ہیں تاہم عمران کی پیشی بذریعہ ویڈیو لنک کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر