Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

Now Reading:

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے
سی اے اے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی کی بدولت امریکی مسافر کے کھو جانے والے  9500 ڈالر واپس مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے  کا کہنا ہے کہ انور امان اہلخانہ کے ہمراہ پرواز کیو آر 632 کے ذریعے امریکہ سے اسلام آباد پہنچے جہاں لاؤنج میں بیلٹ سے سامان کے حصول کے دوران اپنا ہینڈ پاؤچ کرسی پر بھول گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر سامان لے کر صبح 2:30 بجے ارائیول لاؤنج سے باہر چلا گیا اور صبح 3 بجے مسافر انور ایئرپورٹ واپس آئے اور لاونج میں پاوچ تلاش کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہینڈ پاؤچ نہ ملنے پر مسافر نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کی درخواست کی جس پر اے ایس ایف کے عملے نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی چھان بین کی۔

ترجمان کے مطابق گمشدگی کے مقام کی سی سی ٹی وی کی کوریج نہ ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل سکا تاہموزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے مسافروں کی شکایت سیل میں کال کی جس کے بعد سی اے اے ویجیلنس اسسٹنٹ رب نواز نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی از سرنو چھان بین کی۔

Advertisement

سول ایوی ایشن ٹیم نے کیمروں کی مدد سے ایک ایک مسافر کو چیک کیا اور ایک فیملی کو اس سلسلے میں مشتبہ قرار دیا گیا اور اس مسافر خاتون اور دیگر اہل خانہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

بعدازاں سی اے اے ٹیم کی کوششوں سے خاتون سے 9500 امریکی ڈالر پر مشتمل پاوچ برآمد کرلیا گیا اور برآمد شدہ 27 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی اصل مالک انور امان کے حوالے کر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر