
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات، تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی
قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لئے دبئی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنے دبئی پہنچی۔
نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا دورہ کیا اور قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔
اس کے علاوہ نیب ٹیم نے یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا ۔
واضح رہے کہ نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم سعودی ولی عہد نے گھڑی عمران خان کو تحفہ دی تھی۔
نیب کی ٹیم کی عمران خان کے گھر آمد
24 فروری کو توشہ خانہ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک میں نیب کی ٹیم کی پہنچی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی چار رکنی ٹیم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے طلبی کے نوٹس پر دستخط کے لئے زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے طلبی کے نوٹس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم
عمران خان اور بشری بی بی کے انکار کے بعد نیب طلبی کے نوٹس پر عمران خان کے وکیل حسان خان نیازی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی موجودگی میں دستخط بھی کیے ۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب اہلکاروں کو رہائش گاہ کے اندر جانے سے روک دیا تھا تاہم نیب اہلکارعمران خان کے وکیل کی جانب سے نیب طلبی نوٹس پر دستخط کے بعد واپس روانہ ہوگئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ سیشن عدالت کا عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم
خیال رہے کہ نیب اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کے معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کو 9 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے ۔
نیب کی جانب سے 9 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب جی سکس اسلام آباد کے دفتر میں دوپہر ڈھائی بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News