Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی ترقی کےلیے کام کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پراجیکٹ  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے بڑی خوشی کا موقع ہے کہ وزیراعظم صاحب ہمارے درمیان تھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی ترقی کے لیے کام کررہی ہیں اور وزیراعظم کے تعاون سے سندھ کے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج شنگھائی الیکٹرک کے 2 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی بدولت تھربدلے گا پاکستان حقیقت میں بدل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی ذات کو پاکستان کے مفاد پر قربان کرنا پڑے  توکوئی دریغ نہیں، وزیراعظم

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی منازل طے ہوں گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو تھرپارکر میں مشترکہ طور پر 1650 میگا واٹ کے شنگھائی الیکٹرک تھر اور تھل نووا تھر منصوبوں کا افتتاح کیا۔

3.53 بلین ڈالر کی کل براہ راست سرمایہ کاری سے بنائے گئے، کوئلے سے چلنے والے یہ منصوبے سالانہ 11.24 بلین یونٹ کم لاگت بجلی پیدا کریں گے۔

ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔

یہ منصوبے گزشتہ 4 سال سے التوا کا شکار تھے تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر