ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے،عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ظل شاہ کی شہادت کے متعلق محسن تقوی اور آئی پنجاب کی پریس کانفرنس دیئے گئے بیانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
In any civilised country, these two shameless people would have been jailed not just for lying so blatantly but for insulting the intelligence of our nation. This is what happens when the country is taken over by dangerous duffers who believe everyone is as dumb as them. pic.twitter.com/X1511Mlc8l
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 11, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب ملک میں ان جیسے بے شرموں کو نہ صرف اتنا جھوٹ بولنے پر بلکہ قوم کے ساتھ کھیلنےپر جیل بھیجا جا تا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب خطرناک لوگ ملک کو قبضے میں لے کر حکمرانی کرتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح گونگا ہے۔
بعدازاں عمران خان نے ایک خصوصی گانا بھی پارٹی کے شہید کارکنان کے نام وقف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Dedicating this too to shaheed Ali Bilal, our Zille Shah, as we pay tribute to him today and protest against his brutal custodial murder by this cabal of crooks & the psycopath who oversees custodial torture & assassination.https://t.co/dBS1ufgjlp
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 11, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بدمعاش اور سائیکو پیتھ کے ہاتھوں ان کے وحشیانہ حراستی قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں جو حراست میں تشدد اور قتل کی نگرانی کرتا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے بھائی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔
بول نیوز نے مرحوم کے بھائی سے سوال کیا کہ آپ کو پی ٹی آئی کی طرف سے کیا ایک کروڑ کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی نے کوئی پیسوں کی آفر نہیں کی، ایسی کوئی آفر والد صاحب کے علم میں بھی نہیں، اگر کوئی بات ہوتی تو ہمیں بتاتے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پتا چل رہا تھا کہ ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے، ایکسیڈنٹ میں ہڈیاں فریکچر ہوتی ہیں، بھائی کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، حادثہ ہوتا تو ٹانگ میں بھی ضرور چوٹ لگتی، بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
