
جناح اسپتال میں بم کی اطلاع، بم ڈسپوزل یونٹ نے اسپتال کو کلیئر قرار دیدیا
کراچی کے جناح اسپتال میں بم کی اطلاع کے معاملے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے اسپتال کو کلیئر قرار دیدیا۔
پولیس کے مطابق علی الصبح 5 بج کر 35 منٹ پر نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ جناح اسپتال میں میں نے بم رکھ دیا ہے تاہم فون کرنے والے شخص نے بم کی اطلاع دینے کے بعد اپنا نمبر بند کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جناح اسپتال پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور جناح اسپتال کے آرتھو یونٹ ون اور ٹو کی لڑائی سے مریض ذلیل و خوار
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے جناح اسپتال، ایمرجنسی و پارکنگ ایریا، ویٹنگ ایریا اور دیگر اعتراف کے مقامات کی سرچنگ اور چیکنگ کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ چیکنگ کے دوران کوئی بھی کوئی بھی مشکوک چیز دیکھنے میں نہیں آئی تاہم اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے این آئی سی ایچ کی سرچنگ اور دونوں کو کلیئر قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News