Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو جیل میں ڈال کر کسی کی خواہش کی تسکین کرنا ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

عمران خان کو جیل میں ڈال کر کسی کی خواہش کی تسکین کرنا ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

عمران خان کو جیل میں ڈال کر کسی کی خواہش کی تسکین کرنا ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال کر کسی کی خواہش کی تسکین کرنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر ایک قاتلانہ حملہ پہلے بھی ہوچکا ہے، پس پردہ بہت سے معاملات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جیل میں ڈال کر کسی کی خواہش کی تسکین کرنا ہے، 22 کروڑ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کا دفاع کریں گے، ان کے عزائم کو اللہ خاک میں ملائے گا۔

اس سے قبل فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر زمان پارک کے راستے بند کرنے سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن پس پردہ ایسے حالات پیدا کروائے جارہے جہاں ان کی سیکیورٹی کمپرومائز کرواکردوبارہ قاتلانہ حملہ کروایا جائے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ F8 کچہری میں حاضری کسی death trap سے کم نہیں بار بار وارنٹس ایشو کروائے جارہے ہیں اور پولیس جیسے عملدرآمد کررہی وہ سب کو معلوم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی۔

لاہور میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظر پولیس کی نفری زمان پارک کی جانب رواں دواں ہے۔

پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر