Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی لاڈلا ملک سے کھیلے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی لاڈلا ملک سے کھیلے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

کے الیکٹرک کی اجارہ داری فوری طور پر ختم ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی لاڈلا ملک سے کھیلے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ملک کے موجودہ حالات پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں۔

عوام کی آمدن میں کمی ہوگئی ہے

انہوں نے کہا کہ عوام کی آمدن میں کمی ہوگئی ہے، پانی نہیں گیس نہیں مہنگائی کا طوفان ہے کیا نام دیں اس مہنگائی کو، ایک عام آدمی کے دو وقت کی روٹی کھانا ایک مشکل عمل ہوتا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے 2018 میں سنا کہ تبدیلی آرہی ہے، ہمیں کہا گیا کہ باہر سے لوگ ملک میں نوکریوں کے لئے آئیں گے، آئی ایم ایف سے ملک کو چھٹکارا دلوائیں گے،اس وقت یہ سب سن کر میں بہت خوش ہوا تھا۔

Advertisement

عمران خان کی نااہل حکومت کی بدولت آج ملک تباہی کی طرف ہے

انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سہانے خواب دیکھا کر ملک اور عوام پر مسلط ہوئی، پی ٹی آئی غیر آئینی و جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ہر ایک بات پر یوٹرن لیا، عمران خان کی نااہل حکومت کی بدولت آج ملک تباہی کی طرف ہے، عمران خان اور انکی حکومت نے فارن پالسی کا بیڑا غرق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، مصطفی کمال

Advertisement

پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس کراچی شہر کے بھلے کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں کیوں کہ لوگوں کا نقصان ہورہا تھا، کیا عمران خان ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کر سکتے؟

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی آڈیوز سُن لیں تو معلوم ہو کہ ان کی نظر میں عورتوں کا کیا مقام ہے، عمران خان کی نظر میں اُن کی ذات سے بڑھ کر کچھ ہے ہی نہیں، ان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا کہ جب تک جس لاڈلے کا دل چاہے گا وہ ملک سے کھیلے گا۔

اس وقت کی حکومت میں سب سے زیادہ مزے میں پیپلزپارٹی ہے

Advertisement

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں پیپلزپارٹی کو کھلی چھٹی دی گئی تھی، ان کی حکومت میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کیا، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف اور کراچی والوں کے خلاف کچھ نہیں کیا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن آتے ہی حکومت چھوڑنے کے بہانے نہیں کرے بلکہ ہر سال کے 1400 ارب روپے کا حساب دے، اس وقت کی حکومت میں سب سے زیادہ اگر کوئی مزے میں ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر