
امپورٹڈ ٹولہ جو بھی تماشہ لگائے الیکشن ہو کر رہیں گے، حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ جو بھی تماشہ لگائے الیکشن تو ہو کر رہیں گے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اینٹی انکروچمنٹ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز صبح کسی عدالت میں ہوتا ہوں، ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔
الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سب بوکھلا گئے ہیں
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گیارہ سو ارب کی کرپشن کرنے والے نیب زدگان حکومت میں بیٹھے ہیں، یہ اپنے کیسز ختم کروا کر بیٹھے ہیں اور ہم عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد بھی جاگ گئے، الیکشن کا اعلان ہوتے ہی یہ سب بوکھلا گئے ہیں، بلاول اور فضل الرحمان کہہ رہے کہ الیکشن نہیں ہونے چاہیے، جو بھی تماشہ لگائیں الیکشن تو ہوکر رہیں گے۔
سازش کے تحت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کروانا چاہتے ہیں
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کروانا چاہتے ہیں، قانون موجود ہے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انکا بیان کیوں نہیں لیا جاتا، حملہ آور کی جان کو خطرہ ظاہر کرکے ویڈیو کے ذریعے حاضری لی جاتی ہے۔ ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں جس کے بنیاد پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے باہر سیکیورٹی خدشات ہیں، ایک خوفناک سازش بنائی جارہی ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتل رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف سازش کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں قتل و غارت گری ہوجائے اور انکو الیکشن سے بھاگنے کا موقع مل جائے گا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کسی نے عمران خان کو نقصان پہنچانا ہے تو ہماری لاشوں سے ہوکر جانا ہوگا۔
اس ملک میں انصاف کا نظام موجود ہے
قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا ہے کہ پیمرا نے ملک کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو دکھانے پر پابندی لگادی ہے، اے آر وائی کے بعد یہ اب بول ٹی وی بھی بند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پیمرا کو ملازم بنایا ہوا ہے، اس ملک میں انصاف کا نظام موجود ہے، امید ہے پیمرا کے غیر قانونی اقدام اٹھا کر پھینک دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News