Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں سال 2023 کی پہلی بارش

Now Reading:

شہر قائد میں سال 2023 کی پہلی بارش
بارش

کراچی میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

کراچی میں سال 2023 کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا ہے، شہر کے شمالی علاقوں میں بادل بننے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے، سرجانی، نارتھ کراچی، نیا ناظم آباد، گلشن معمار، گلشن حدید، پورٹ قاسم سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شہر کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ سرجانی، گردونواح، ماڈل کالونی، ملیر، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں ژالہ باری جاری ہے۔

خیال رہے کہ بادل بننے کا سلسلہ شہر بھر میں وسیع ہوگا، شام تک شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا سلسلہ 19 مارچ تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندورن سندھ میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔

Advertisement

 شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شمال جنوبی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔

اس کے علاوہ فیصل آباد اور گردونواح میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی آمد ، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 تا 19 مارچ سندھ بھر سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چلے گی ۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 17 تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے تاہم شہر میں بارش کے دوران درجہ حرارت چند ڈگری گر سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر