
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ سن واک نے پاکستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرووائیڈر کا لائسنس حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے معروف چائینیز کمپنی سن واک گروپ کے چیئرمین مسٹر ہُو کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ سن واک 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ایک لاکھ کلومیٹر فائبر کیبل بچھائے گی، کمپنی پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے پر 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکی ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے مخلتف شہروں کو ملانے کیلئے 5 ہزار کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جا رہی ہے۔
چیئرمین سن واک نے کہا کہ ریلوے لائن اور ہائی ویز و موٹرویز کے ساتھ آپٹیکل کیبل بچھانے میں مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
چیئرمین سن واک نے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور ان کی ٹیم کے بھرپورتعاون پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کو امین الحق جیسے وزیر کی قیادت میں بھرپور فروغ مل رہا ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ رائٹ آف وے کیلئے وزارت ریلوے اور ہائی ویز اتھارٹی سے مشاورت جاری ہے، امید ہے جلد ہی اس ضمن میں تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
ملاقات میں ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک، ڈائریکٹر جنرل وائرلیس جہانزیب رحیم شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News