
سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان کی جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔
وکیل قیصر امام نے عدالت سے استدعا کی کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے۔ عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے ۔
سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے وکلا نے 28 فروری کو صبح ہی کہہ دیا تھا وہ نہیں آئیں گے ۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورہائی کورٹ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ توشہ خانہ کو بیانِ حلفی سمیت طلب کرلیا
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم حاضری پر جاری کیے تھے۔ اسلام آباد پولیس کل لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرانے بھی پہنچی تھی۔
عمران خان کے خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News