
پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے عام شہریوں میں دہشت پیدا کی جارہی ہے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے یہ حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زمان پارک کے باہر صرف پولیس ہی نہیں بلکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے، مجھے لگ رہا ہے جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں جس کو گرفتار کرنے لئے آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے یہ حکومت ہر حربہ اپنا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خود بیان دیا کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن مجھے یقین ہے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف پاکستان میں 80 مختلف مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں دہشتگردی اور توشہ خانہ شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کارکناں کو ہر قسم کے تشدد سے روکا ہے، کیونکہ ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں جبکہ تشدد کرنا امپورٹڈ حکومت کو زیب دیتا ہے، کیونکہ وہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News