
پی ٹی آئی کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے عمران خان میدان میں پہنچ گئے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان زمان پارک میں موجود
کون کون ساتھ ؟ اندرونی مناظر سامنے آگئے #BOLNews #ZamanPark@ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/Pkzpalw46U— BOL Network (@BOLNETWORK) March 15, 2023
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے رہائش گاہ کے اطراف کا جائزہ لیا اور کارکنان سے زمان پارک کے اطراف کی صورتحال پر بات کی۔
خیال رہے کہ کپتان کے کھلاڑی محافظ بن گئے، پی ٹی آئی کے بہادر کارکنوں نے 17 گھنٹے سے زائد ریاستی بربریت کا سامنا کیا اور اپنے کپتان کی حفاظت کی جبکہ عمران خان نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا
دوسری جانب پولیس نے مال روڈ اور جیل روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔ دھرمپورہ سے زمان پارک آنے والا راستہ بھی بند ہے اور ٹھنڈی سڑک کو بھی کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
زمان پارک کی صورتحال کشیدہ
زمان پارک میں پولیس اور ینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑ دیے جس کے بعد زمان پارک کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کے گھر اندر موجود ہے اور عمران خان کی رہائش گاہ سے پتھراؤ کیا جارہا ہے تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس اہلکار شیلنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مجھے گرفتار کرنے کے لئے یہ حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، عمران خان
زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم میں 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جو گنگارام اور سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم سروسز اسپتال میں زخمیوں کی تعداد 59 ہوگئی۔
سروسز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 51 پولیس اہلکار زخمی لائے گئے، 8 شہری بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوئے۔
سروسز اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ تصادم کے نتیجے میں کل 54 پولیس اہلکار اسپتالوں میں منتقل ہوئے اور 3 میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ڈنڈوں سے تشدد کے باعث پولیس اہلکاروں کو فریکچر آئے، بیشتر اہلکاروں کے سر، ہاتھ، ٹانگ سے شدید خون کے بہاؤ کے ساتھ زخم ہیں تاہم معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News