عمران خان میں عدالت میں پیش ہونے کی ہمت نہیں، محسن شاہنواز رانجھانے
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ عمران خان میں عدالت میں پیش ہونے کی ہمت نہیں۔
محسن شاہنواز رانجھا نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علم میں آیا ہے ایک گھڑی چور پاکستان کی عدلیہ بچاؤ تحریک کا اعلان کیا ہے، ایسا شخص جو ڈکلیئرڈ چور ہے عدالتوں سے گیدڑ کی طرح چھپتا ہے۔
عمران خان کو جعلی سیاستدان کے طورپر یاد رکھا جائے گا
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو زیادہ خطرہ جب فرد جرم لگنے والی ہوتی ہے، جب فرد جرم عائد ہونے لگتی ہے تو عمران خان کی جان کو خطرہ ہوجاتا ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان بدکردار و جعلی سیاستدان کے طورپر یاد رکھا جائے گا، ان سے عدلیہ کو بچاؤ کی تحریک ہونا چاہیے، ان کی عدلیہ بچاؤ تحریک ان لوگوں کو بچانے کی تحریک ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طورپر تباہ کردیا۔
انکا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے عدلیہ کو بچانے تحریک چلانی تو جسٹس شوکت صدیقی کا ریفرنس لگوانے کےلئے تحریک چلانی چاہیے، عدلیہ بچاؤ تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ارشد ملک کے بیان کی روشنی میں تحریک چلائے، اگر عمران خان نے تحریک چلانی ہے تو جسٹس رانا شمیم بیان کی انفورسمنٹ کےلئے تحریک چلائے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ تحریک چلانی ہے تو عدلیہ کے معزز جج صاحبان جو قانون بالادستی کی بات کرتے ہیں ان کے حق میں تحریک چلائیں، عمران خان ان کرداروں کو بچانے کی تحریک نہ چلائیں جو اقتدار میں لائے۔
ثاقب نثار اپنی زندگی میں اپنے جرم کا اقرار کرلیں
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے انکشافات کیے ہیں بہتر ہوگا ثاقب نثار میرے سامنے اقرار جرم کر لیں، ان سے کہوں گا موت اس وقت یاد نہیں تھی جب نوازشریف کو نااہل کروا رہے تھے، ثاقب نثار قوم کو سچ بتا دیں گے تو قوم معاف کرسکتی ہے۔
محسن شاہنواز نے کہا کہ ثاقب نثار اپنی زندگی میں اپنے جرم کا اقرار کرلیں بتادیں ارشد ملک، شوکت صدیقی کے الزامات پر قوم کو بتادیں کس طرح نواز شریف کو سیاست و اقتدار سے باہر کیا، اگر نوازشریف کو اقتدار سے باہر نہ نکالا جاتا تو ملک کی بدتر معیشت یا غربت نہ ہوتی۔
انکا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کروم ویل کو قبر سے نکال کر چوک پر لٹکایا گیا تھا، عمران خان جو تحریک چلانے کی بات اس لئے کررہے ہیں تاکہ فرد جرم نہ لگے عدالتی تحفظ حاصل ہو، کسی ملزم کو یہ حق حاصل نہیں مرضی کا وقت لے لیں۔
عمران خان نے چوری نہیں کی تو عدالت میں پیش ہوں
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اربوں روپے گھڑیاں حاصل کرکے گھٹیا حرکتیں کیں، 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں اگر چوری نہیں کی تو گیدڑ کی نہ بھاگیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جان کا تحفظ چاہیے تو عدالت میں کہا ہے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو نوازشریف والی گاڑی سے اسلام آباد لائیں گے بلٹ پروف انتظامات کریں گے۔
محسن شاہنواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہائی کورٹ میں چار ہفتے مانگے ادھر بھی پیش نہیں ہورہے کیونکہ چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان احسان فراموش شخص ہے نہ اولاد رکھ سکا نہ دوستوں کو رکھ سکا جس نے وفا کی اس سے بے وفائی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
