Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے، ایئر چیف

Now Reading:

پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے، ایئر چیف
ایئر چیف

پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے، ایئر چیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ 1953ء سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد ہوا جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر چیف نے بچوں کی کامیابی پر انکے والدین کو مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ بھی اقبال ہاؤس کے نام ہے، ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر جنرل سروس ٹریننگ کپ عالم ہاؤس نے جیتا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اکیڈمکس کی چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی منیر ہاؤس نے حاصل کی جبکہ سال کا چیمپئین ہاؤس بننے پر اقبال ہاؤس کو قائداعظم شیلڈ سے نوازا گیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا کہ ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) آصف مقصود، پرنسپل پی اے ایف کالج، سرگودھا نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

Advertisement

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1953ء سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کالج  بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی نرسری رہی ہے جو کہ دیانتداری، خلوص اور خدمت جیسی اعلیٰ اقدار کے ساتھ ساتھ خود سے بڑھ کر فرض سے لگن کے جذبے سے سرشار تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا، ترجمان پاک فضائیہ

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پی اے ایف کالج سرگودھا کو پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ فضائی جنگجو پیدا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ  تیزی سے تغیر پذیر اور غیر مستحکم قومی سلامتی کا ماحول ایسی تربیت یافتہ تکنیکی افرادی قوت کا متقاضی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول کا مقابلہ کر سکے۔

واضح رہے کہ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں سمیت ریٹائرڈ اساتذہ، سینئر بیورو کریٹس اور پری کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر