Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا، ترجمان پاک فضائیہ

Now Reading:

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا، ترجمان پاک فضائیہ
ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ‘NASTP’ سٹال نے آئیڈیاز-2022 نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز-2022 کا گیارھواں ایڈیشن آج کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہواس میں پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ NASTP اسٹال کو تقریب میں ‘سب سے زیادہ سجایا گیا اسٹال’ ہونے کے انعام سے نوازا گیا جو کہ پاک فضائیہ کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والے پراجیکٹ NASTP نے آئیڈیاز-2022 کے چار روزہ شو کے دوران مہمانوں اور غیر ملکی معززین سے خوب داد وصول کی۔

ترجمان نے بتایا کہ NASTP پراجیکٹ، سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا، یہ منصوبہ صنعت اور تعلیمی شعبے میں ربط کے قیام جبکہ سائبر، اسپیس اور ہوابازی کے شعبوں میں ڈیزائن،تحقیق، جدت کے حصول کے لیے ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

Advertisement

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز-2022 میں شامل ہونے والے 64 ممالک کے 285 غیر ملکی وفود اس نمائش کی بین الاقوامی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز-2022 میں NASTP کی کامیابی، اس سنگِ میل کی جانب سفر کا محض ایک آغاز ہےجو آنے والی دہائیوں میں یہ منصوبہ عبور کرے گا۔ اس میگا ایونٹ نے پاک فضائیہ کے قومی سطح کے منصوبوں کو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے متعارف کروانے کا موقع فراہم کیا اور غیر ملکی دو طرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر!
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر