
عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
ممکنہ گرفتاری اور پولیس آپریشن کے معاملے پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب میں پولیس اپریشن اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا احاطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ عمران خان پولیس آپریشن کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی اہم اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز، عہیدیدران اور کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک: کشیدہ صورتحال، کارکنان اور پولیس میں تصادم، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
خیال رہے کہ زمان پارک میں آج ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے جس کی پیش نظر پولیس اور کارکنان میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراو اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج
پولیس کی ناکہ بندی کے باعث آنسو گیس کے متاثرین کو طبی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زمان پارک کے رہائشی ناکہ بندی کے باعث گھروں میں مبحوس ہوکر رہ گئے ہیں ۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس ک شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں مسلح پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کررہے ہیں جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News