Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی گرفتاری اور 2 صوبوں میں الیکشن، اتحادی حکومت میں اختلافات بڑھنے لگے

Now Reading:

عمران خان کی گرفتاری اور 2 صوبوں میں الیکشن، اتحادی حکومت میں اختلافات بڑھنے لگے
اتحادی حکومت

عمران خان کی گرفتاری اور 2 صوبوں میں الیکشن، اتحادی حکومت میں اختلافات بڑھنے لگے

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور 2 صوبوں میں الیکشن کے معاملے پر اتحادی حکومت میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوصوبوں میں الیکشن اور عمران خان کی گرفتاری کے معاملات پر حکمران اتحاد میں تقسیم بڑھنے لگی پی ڈی ایم کی بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی الیکشن سے فرار اور عمران خان کو گرفتار کرنے کی حامی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم سے باہر مگر حکومتی اتحاد میں شامل پی پی پی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اور دوصوبوں میں الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی حامی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے پارلیمانی بورڈ بھی بنادیا اور ٹکٹوں کے لئے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے تاحال پارلیمانی بورڈز بنائے ہیں نہ ہی ٹکٹس جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Advertisement

اس کے علاوہ تحریک انصاف اپنی پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑنے کو تیار ہے۔

خیال رہے کہ  حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے امیدواروں کو ضمنی انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر تقسیم تھی، پیپلزپارٹی نے حکومتی دباؤ پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی نے امیدواروں کو ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر