
تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بنیاد پر مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پیر کی بجائے منگل 21 مارچ کو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے منگل کے روز مینار پاکستان پر جلسے کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے درخواست دے دی۔
تحریک انصاف نے جلسے کی تاریخ ایک روز بڑھا دی
پیر کے بجائے منگل کو جلسے کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے درخواست #PTI #BOLNews pic.twitter.com/n36f0TkkkO— BOL Network (@BOLNETWORK) March 19, 2023
درخواست رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے جانب سے وکیل رانا مدثر کے ذریعے جمع کروائی گئی، جس کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی۔
اس سے قبل تحریک انصاف نے پیر کے روز کے لئے درخواست جمع کروائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا پیر تک سیکیورٹی کلیئرنس کرنا ناممکن ہے، جس کے پیش نظر تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بنیاد پر ایک روز جلسہ کی تاریخ مزید آگے بڑھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس آپریشن پر روک میں مزید ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 19 مار چ بروز اتوار کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جسے فی الحال لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے روک دیا گیا تھا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی اس معاملے پر پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے جلسے سے روک دیا
صوبائی حکومت کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اتوار کو ریلی نکالی گئی تو دفعہ 144 نافز کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار (19 مارچ) کو لاہور میں مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں ایک تاریخی جلسے کا اعلان کیا تھا تاکہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News