Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتیں جو فیصلہ کرینگی ہم سرتسلیم خم کرینگے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

عدالتیں جو فیصلہ کرینگی ہم سرتسلیم خم کرینگے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالتیں جو فیصلہ کریں گی ہم سرتسلیم خم کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے سامنے پیش ہورہے ہیں،عدالتیں آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہو گئی، معاشی بدحالی بڑھ گئی ہے۔ مینار پاکستان جلسے سے قبل ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، گرفتاریوں، راستوں کی بندش کے باوجود جلسے میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے ایک بیان آیا تھا ادھر ہم، ادھر تم، اس سے ملک کو نقصان ہوا تھا، آج یہ بیان اسی سوچ کی عکاسی کررہا ہے، یا ہم یا تم۔

انکا کہنا ہے کہ ملک سب کا ہے ، سب نے یہاں رہنا ہے، ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے، ذاتی تو نہیں ہے، ہماری کوئی دشمنی تو نہیں ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جمہوریت میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے، انتخابات کروادیں، لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں، ملک کو آگے لے کر چلتے ہیں، حقیقی آزادی کے لیے قوم تیار ہے۔

شیخ رشید کی گفتگو

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے بھائی اور والد کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، جو پلاٹ خالی دیکھتا چیف جسٹس کے والد کے پاس جاتا وہ مجھے پلاٹ دلوا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ بیس بیس کلومیٹر چل کر لوگ مینار پاکستان جلسے میں گئے، مینار پاکستان کے جلسے میں پانی چھوڑا گیا، رانا ثناء اللہ اجرتی قاتل ہے اور بدمعاش ہے، رانا ثناءاللہ جو خانہ جنگی کر رہا ہے اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں گندے لوگ کئی ختم ہو گئے، ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکھٹے ہوں جائیں یا الگ الگ یا ملا کر وہ جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں، ہم اداروں کے ساتھ صلح رکنا چاہتے ہیں، فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں بلکہ تیرہ کے ٹولے کے ساتھ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر