
الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑ جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہے، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جارہے ہیں اور اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے ۔
Advertisement10مہینےہوگئےہیں IMFسےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہاPTIکی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہےاُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہےKPKمیں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرعزت نہیں دےرہااورسپریم کورٹ کےفیصلوں کی سازش کےتحت تاخیر کررہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں موجود سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئند ہے خدا کرے مؤخرنہ ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیا اور جس دن انتخابی شیڈول آرہا ہےاُسی دن دفعہ 144 لگائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگےچلی گئیں اُن کا کام الیکشن کرانا ہے من پسند کا راستہ بنانا نہیں جبکہ کے پی کے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنرعزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے، شیخ رشید
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑتا ہے اور پیمرا کی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لےجائیں گی۔
گزشتہ روز زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ فسطائیت اور ڈکٹیٹر شپ ہے، اور طاقت کاغلط استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی الیکشن مہم کے لئے نکلنا چاہتے ہیں اور زمان پارک کے تمام چوکوں پر کنٹینر لگا کر اسے بلاک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت بزدل ہے اور نگران وزیراعلیٰ جو کہ تنکا نہیں توڑ سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News