Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل

Now Reading:

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل
کلبھوشن یادیو

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ 2016 کو پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو تھا کون؟

کلبھوشن سدھیر یادیو، حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، اصل میں یہ بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افیسر تھا۔

                53 سالہ کلبھوشن یادیو 2003 سے بھارتی ایجنسی ”را“ کے لیے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

Advertisement

                اس نے 2003 میں چاہ بہار ”ایران“ میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد سکریپ کے کاروبار کی آڑ میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔

                پاکستانی ایجنسیوں نے 9 سال کی کوششوں کے بعد کلبھوشن یادیو کو کامیابی سے ٹریپ کیا۔

’را‘ پاکستان میں انتشار پھیلانے اور معصوم پاکستانیوں کے خون بہانے میں ملوث تھی

کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ہدف سی-پیک گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا، ’را‘ پاکستان میں انتشار پھیلانے اور معصوم پاکستانیوں کے خون بہانے میں ملوث تھی۔

                ستمبر 2016 میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو اور ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر مبنی ڈوزیئر بھی اقوامِ متحدہ کے حوالے کیا تھا۔

                بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement

10 اپریل 2017 کو پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کی سزائے موت کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

                بھارت کا کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف ہے۔

                اعلیٰ عہدے کے حاضر سروس انٹیلی جنس افیسر کا پاکستان میں گرفتار ہو جانا ”را“ کا پاکستان میں انتشار اور دہشتگردی پھیلانے کا ثبوت ہے۔

                ماضی میں سری لنکا، نیپال اور میانمار بھی بھارت پر دہشتگری کا الزام لگا چکے ہیں۔

                11 جنوری 2023 کو میانمار نے  بھارت میں موجود دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ پر اسٹرائیک بھی کی تھی۔

                کیا عالمی برادری بھارت کے ہمسایوں کی طرف سے اس کے خلاف دہشتگردی کی شکایات پر کوئی ایکشن لیں گی؟

Advertisement

                کیا ہندوتوا نظریہ کے تحت پنپتا ہندوستان دہشتگری کے ذریعے خطے میں انتشار پھیلا کر عالمی امن کے لیے خطرہ نہیں بن رہا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر