Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

Now Reading:

پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلی کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی لاہور میں ریلی کی اجازت 25 شرائط سے مشروط کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ریلی میں اداروں عدلیہ کے خلاف تقاریر نہیں ہو نگی اور وال چاکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور ریلی میں اسلحہ ڈنڈے نہیں لایا جائے گا جبکہ ریلی کی اجازتِ دوپہر 2 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہو گی۔

اسکولز اور کالجز جلدی بند کرنے فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب پی ٹی آئی ریلی کے پیش نظر کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام اسکولز اور کالجز دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور نے سیکیورٹی تھریٹ کے باعث ریلی کے روٹ میں آنے والی تمام دکانیں اور بازار کو بھی 12 بجے کے بعد بند کرنے کا حکم دیا۔

کمشنر لاہور کی جانب سے سیکریٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سیکریٹری آئی اینڈ سی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ریلی شیڈول

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی اقبال روڈ، سرکلر روڈ، شاہ عالم چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے شروع ہوگی اور گڑھی شاہو سے ہوتی ہوئی ریلوے اسٹیشن سے شاہ عالمی مارکیٹ سے داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

Advertisement

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پروگرام ساڑھے 5 بجے تک ختم کرنا ہوگا تاہم سیکیورٹی کو بہتر رکھنے کے لیے پی ٹی آئی فوکل پرسن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔

Advertisement

استقبالیہ کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی راستے سے کسی جلوس کو ریلی میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کل تک  ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

 اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی پر لگائی گئی، لاہور میں دیگر جماعتوں کی تمام سرگرمیاں جاری ہیں، ارکنان سے درخواست ہے اس جال میں نہ پھنسیں، زمان پارک کو کنٹینرز، پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر