الیکشن کمپین کا آغاز، عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے ریلی نکالی جائیگی
الیکشن کمپین کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے ریلی نکالی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور سے ریلی کی صورت میں الیکشن کمپین کا آغاز کر رہے ہیں ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ میں موجود ہو گی اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور میں ایک تاریخی ریلی کی قیادت سے الیکشن کیمپین کا آغاز کریں گے۔
ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر
کنال روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم-اے-او کالج، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار تک جائے گی۔ #عدلیہ_بچاؤ_پاکستان_بچاؤ pic.twitter.com/ryJBoSL55eAdvertisement— PTI (@PTIofficial) March 8, 2023
ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر کنال روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم-اے-او کالج، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار تک جائے گی۔
الیکشن کا نام سن کر ان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شریف خاندان اور پوری ن. لیگ اس وقت عدالتوں پر اس لیے حملہ آور ہے کیونکہ یہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہیں، الیکشن کا نام سن کر ان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج انہیں مزید خوف دلانے کے لیے ہزاروں پاکستانی زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالیں گے جس کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا اور فیروزپور روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا پاکستان دیکھے گا کہ عوام صرف آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔
ریلی کا شیڈول
زمان پارک سے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ریلی ایک بجے داتا دربار کی طرف روانہ ہو گئی، زمان پارک میں آنے والے تمام قافلوں کا اکمل خان باری استقبال کریں گئے ۔
مال روڈ انڈرپاس کراس کرکے علی حسن عباس ایڈووکیٹ ریلی کے شرکاء کے لیے دودھ کی سبیل لگائیں گے اور جیل روڈ انڈر پاس کراس کرکے ناصر سلمان ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے ۔
ایف سی کالج انڈرپاس کراس کرکے شنیلا روتھ کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کرینگے ۔
ایف سی کالج انڈرپاس کراس کرکے شنیلا روتھ کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کرینگے ۔
فیروز پور روڈ نہر پر حاجی کرامت کھوکھر ظہیر عباس کھوکھر ندیم عباس بارا ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
مسلم ٹاؤن موڑ فیروز پور روڈ پر علامہ اصغر عارف چشتی کی قیادت میں علماء ونگ ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
پتھر مارکیٹ مین فیروز پور روڈ پر انصاف ٹریڈر لاہور کے صدر ملک عثمان اور جنرل سیکرٹری میاں مقبول کی قیادت میں ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
مین اچھرہ چوک پر میاں محمود الرشید سمن آباد ٹاؤن کے عہدے دران ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
ایل او ایس چوک میں میاں اسلم اقبال ریلی کے شرکا کا استقبال کریں گے۔
مزنگ چونگی میاں اکرم عثمان علی امتیاز وڑائچ علی حسن عباس ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے بڑی سکرین نصب کی جائے گی اور عمران خان صاحب ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
ہمدرد سینٹر کے سامنے لٹن روڈ پر آصف بھٹی کی قیادت میں منیارٹی کے عہدیدران ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے۔
ایم اے او کالج ڈاکٹر یاسمین راشد اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے عہدے دران ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے۔
پی ایم جی چوک پر انصاف لائرز فورم شاداب جعفری اور حسان نیازی کی قیادت میں ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
گورنمنٹ کالج ناصر احمد انصاری تاجروں کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
سنٹرل ماڈل سکول ملک رضوان ریاض ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
داتا دربار چوک پر اصغر گجر یاسر گیلانی مہر واجد عظیم ملک وقار محمد خان مدنی اور غلام محی الدین دیوان ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
