Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے تاریخی جلسے نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، پرویزالٰہی

Now Reading:

عمران خان کے تاریخی جلسے نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، پرویزالٰہی
پرویزالٰہی

عمران خان کے تاریخی جلسے نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، پرویزالٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تاریخی جلسہ نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات  ہوئی ہے جس دوران عمران خان کے خلاف حکومتی کارروائیوں کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف آٹا اسٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور نا ہی آٹے کا ایک تھیلا دے کر لوگوں کے ضمیر اور ووٹ خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں آٹے کی لائن میں روزانہ ایک قیمتی جان ضائع ہوتی ہے لیکن شہباز شریف شعبدہ بازیوں سے پھر بھی باز نہیں آتے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو عزت و وقار سے جینے کا شعور دیا ہے، ان کے تاریخی جلسہ نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، وہ وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ چکے ہیں، مقدمے، گرفتاریاں اور پر تشدد کارروائیاں اب بیکار ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوبارہ برسراقتدار آنے سے روکنے کیلئے پی ڈی ایم ملک کو مارشل لا کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت کی ملک میں مارشل لا لگوانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی خیر خواہ پاکستان کو جلد از جلد الیکشن کرانے کا مشورہ دے رہے ہیں ادارے بھی سمجھتے ہیں کہ موجودہ معاشی حالات کسی ایڈونچرکے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے سوا موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کا کوئی حل نہیں ہے اور الیکشن کے بعدپنجاب میں ن لیگ کی سیاسی موت اور پی ڈی ایم کی سیاست انشاء اللہ دفن ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر