Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیک نیوز سے بچنے اور نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Now Reading:

فیک نیوز سے بچنے اور نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فیک نیوز سے بچنے اور نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ  کے زیر اہتمام ہائبرڈ وار اور فیک نیوز سے بچنے اور نمٹنے کیلئے صحافیوں اور شعبہ ابلاغیات کے طلباء کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے زیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیر اہتمام نیوز ایتھینٹیسیٹی ٹولز ٹو کاونٹر فیک نیوز اینڈ اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اور سینیر صحافیوں سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے حصہ لیا۔

دو روزہ ورکشاپ میں فیک نیوز کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز فراہم کیے گئے جبکہ شرکاء کو بتایا گیا کہ کن ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیر صحافی و تجزیہ کار شہزادہ ذولفقار نے کہا کہ فیک نیوز موجودہ دور کا ایک سب سے بڑا چیلنج ہے اس کے تدارک کی زمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کے لیے ضروری ہے کہ  وہ  فیکٹ چیکنگ   اور خبر کی درستگی سے متعلق دوسرے سورسز سے بھی توثیق کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کی جانب سے فیک نیوز کے موضوع پر ٹریننگ کا اہتمام ایک بہترین قدم ہے، مستقبل میں اس طرح کے مزید  ٹریننگ سیشنز منعقد کروانے کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اینڈ ریجنل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی عبدالمنان نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر