Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیر نہیں چڑھی نہ دنیا میں ان کی کوئی لابی ہے، نہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل دنیا کے تمام الیکٹرونک چینل پر زمان پارک کی کیشدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے، عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

ملک افواہوں کی زد میں ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ مریم نواز کے نشانے پر ہے وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے اُس کے والد کو عدلیہ لائے گی یا اللہ لائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، دنیا میں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے اور حکومت خوابے خرگوش میں سوئی ہوئی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ  سارا ملک جام ہو چکا ہے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی ۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، کیا لاہور میں پولیس نہیں جو ہر روز اسلام آباد سے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ زلمے خلیل زادہ ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکا مدینا آج 3 دن کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے 7 کے بجائے 6 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ پر اتفاق تو کیا ہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر