Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کیخلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

مریم نواز کیخلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

مریم نواز کیخلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا کہ آپ نے جوڈیشل آفسر دینے سے انکار کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل افسران کی فراہمی سے متعلق فیصلے پرنظر ثانی کریں۔

الیکشن کمیشن سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہم نے تنقید کی، ممبران سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن نے پریشر برداشت کیا، انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے کردار سے مطمئن ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، الیکشن کمیشن نے دباؤ کے بغیر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے جتنے مرضی نوٹس دے مریم کیخلاف تحقیقات ہونگی

انکا کہنا ہے کہ مریم نواز کیخلاف تحقیقات کا کہنے پر مجھے نوٹس بھیجا گیا، ایف آئی اے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کریں گے، مریم کیخلاف آپ نے تحقیقات نہ کیں تو ہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کے قواعد میں ترامیم ، 30 دن کے اندر تحائف جمع کر وانا لازمی قرار

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے جتنے مرضی نوٹس دے مریم کیخلاف تحقیقات ہونگی، مریم نواز کے منشی کے کہنے پر ایف آئی اے نوٹس بھجوارہا ہے، مریم نواز کیخلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 1988 سے 2002 تک کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں، توشہ خانہ رپورٹ میں ٹیمپرنگ کی گئی اور  1988 سے2022 کی رپورٹ میں بھی ٹیمپرنگ کررہے ہیں۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز مہم چلانے پرعمران خان،بشریٰ بی بی سے معافی مانگیں، ن لیگ نے اربوں روپے لگا کر توشہ خانہ پر مہم شروع کی،  توشہ خانہ کے سب سے بڑے بینفشری شریف اور زرداری خاندان تھے۔

Advertisement

نگراں حکومت لوگوں کو قتل کروارہی ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ پسند نہ آئے تو ججز کیخلاف مہم شروع کردیتے ہیں، عوام کی نظریں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر ہیں، آئین کو صرف سپریم کورٹ بچاسکتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ نگراں حکومت لوگوں کو قتل کروارہی ہے، محسن نقوی، آئی جی، سی سی پی او، ایڈیشنل سیکریٹری کو حساب دینا ہوگا،  نگراں پنجاب حکومت جانبدار کردار ادا کررہی ہے، الیکشن کمیشن سے نگراں حکومت کا کردار دیکھنے کو کہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل کی ریلی نے بتادیا عوام کس کے ساتھ ہیں، ظل شاہ کے خون کو نہیں بھولنے دیں گے، ظل شاہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر