عمران خان خود کو بھٹو کی طرح لیڈر نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو ذوالفقار علی بھٹو کی طرح لیڈر نہیں سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بات سب ہی جانتے ہیں اور یہ قابل غور بھی ہے کہ پری بجٹ مباحثے کسی اسمبلی میں نہیں کئے جاتے ہیں لیکن 2013 کی قانون سازی کے مطابق اس کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس پری بجٹ مباحثے میں جو تجاویز دی گئیں ہیں ان کو قرارداد کے ذریعے پیش کیا جائیگا اور اچھی تجاویز پر عمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہاؤس میں بیٹھ کر کہا گیا ہم جان دے بھی سکتے ہیں جان لے بھی سکتے ہیں لیکن یہ ملک کو تباہ کرنے کے پیچھے ہیں اور تحریک طالبان پاکستان کا ایک شخص ان کو تحفظ دے رہا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان میں ابھی تک میچورٹی نہیں آئی ہے، یہ عدالتوں کو نہیں مانتے ہیں اور عدالتوں کے حکم پر عمل نہیں کرتے ہیں جو کہ امن و امان کے ایشو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
ان کا کہنا تھا کہ 2002 میں جب ان کی حکومت تھی تو کشمور کے حالات خراب تھے لیکناب حالات بہت بہتر ہیں ، کچے کے علاقے میں ایشو کو دیکھ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے آرمی سے بھی بات کی ہے اور ہم نے ایجنسیوں سے بھی بات کی ہے
یہاں اپویشن میں موجود لوگ جو اٹھ کر چلے گئے ہیں وہ کبھی جمہوریت کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں، ان کا تعلق ایک فاشسٹ پارٹی سے ہےجو کہ فاشسزم کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ان کی مرضی کا فیصلہ نہ کرے تو تسلیم نہیں کرتے جبکہ ہم نے بہت مشکل وقت دیکھے ہیں، آصف زرداری کو جب نیب گرفتار کرنے آیا تو قانون کی پاسداری کی اور اسپیکر سندھ اسمبلی 2 سال سے کیسز کا سامنا کررہے ہیں تاہم عمران خان خود کو ذوالفقاربھٹوکی طرح لیڈر نہ سمجھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
